Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی نیوز : ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بلدیہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

چیچہ وطنی نیوز : ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بلدیہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی جانب سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے 15 مارچ بروز جمعہ بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں وہ بوجہ مصروفیت شرکت نہ کر سکے،

Sahiwal News

ان کی جگہ اے ڈی سی ساہیوال اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عابد کلیار نے عوامی مسائل سنے۔

مسائل میں سرفہرست کرسچین کمیونٹی چک نمبر 8 گیارہ ایل کی درخواست رہی۔ جن کی عبادات میں ایک گروہ کی جانب سے خلل ڈالا جا رہا ہے

Chichawatni journalists

دوسرا نمایاں مسئلہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کی جانب سے صحافی میاں رضوان پر درج کرایا گیا مقدمہ رہا۔

مجموعی طور پر صرف 16 لوگوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ اور عوام کی تعداد میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بلدیہ ہال کی خالی کرسیاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ عوام نے ان کچہریوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔

متاثرین کے مطابق کھلی کچہریوں میں پیش کئے گئے عوامی مسائل پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے