Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی : مقدمہ قتل کا فیصلہ، 2 ملزمان کو عمرقید تین کو دو دو سال قید
chichawatni city news

چیچہ وطنی : مقدمہ قتل کا فیصلہ، 2 ملزمان کو عمرقید تین کو دو دو سال قید

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج رانا خلیل احمد خاں نے تھانہ کسووال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا ایک ایک لاکھ روپے ہرجانہ، 3 ملزمان کو 2، 2 سال قید 20 ہزار روپے ہرجانہ

ملزمان سجاد وغیرہ نے معمولی تنازعہ پر 4 چودہ ایل کے رہائشی محمد نصیب کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، ملزمان کے خلاف تھانہ کسووال میں مقدمہ نمبر 226/18 درج ہوا تھا.

جرم ثابت ہونے پر ماڈل کورٹ کے جج رانا خلیل احمد خاں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان سجاد احمد ، ظفر اقبال کو عمر قید ایک ایک لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ بقیہ ملزمان اکبر علی ، احسان علی ، صفدر علی کو 2، 2 سال قید 20 ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے