Home / ساہیوال / ساہیوال : پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو افراد قتل

ساہیوال : پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو افراد قتل

ساہیوال(بیورورپورٹ) پرانی دشمنی ومقدمہ بازی کے تنازعہ پر آبادی شبیل کے قریب مخالف فریقین نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نورشاہ کی حدود میں آبادی شبیل کے قریب56/G-D کے سرفراز عرف پکھڑی اور 57/G-D کے ظہور بھٹی دونوں موٹرسائیکل پر صبح10بجے تقریباً ساہیوال آرہے تھے کہ علی رضا وغیرہ نے دونوں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر قتل ہوگئے۔ بتایا جاتاہے کہ دونوں فریقین کے درمیان سابقہ مقدمہ بازی چل رہی تھی اور فائرنگ کے نتیجہ میں افراد زخمی ہوچکے ہیں ایک دوسرے سے بدلے لینے کا سلسلہ پہلے بھی ہوچکاہے۔ آج علی رضا وغیرہ نے بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کرکے سرفراز اور ظہور بھٹی کو قتل کیاہے۔ریسکیو1122 نے پولیس کے ہمراہ مقتولین کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے