Home / پاکستان / چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سانحہ ساہیوال پر رپورٹ طلب کر لی
sahiwal tragedy

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سانحہ ساہیوال پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (قلمدان) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سانحہ ساہیوال پر رپورٹ طلب کرلی ہے، اس معاملے پر اپوزیشن نے ایک بار پھر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے .

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے حامل نکتہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ ساہیوال میں پولیس ہی نے بچوں اورخواتین کو قتل کیا، پولیس ہی نے لوگوں کے دن دیہاڑے مارا ،ان کی لاشیں گرائیں اور اب وہی تفتیش کررہی ہے،

ذمہ داران خود تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں، قتل کرنے والے کیسے صاف شفاف تفتیش کرسکتے ہیں؟ کمیشن قائم کیا جائے، متاثرہ خاندان نے جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، گ

چیئرمین سینیٹ نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے سپرد کردیا اور کہاکہ سانحہ ساہیوال پر قائمہ کمیٹی داخلہ کام کررہی ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ ایوان بالا نے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، یہ تفتیش پولیس کے سپرد کردی گئی۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے سانحہ ساہیوال پر رپورٹ طلب کر لی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے