Home / تعلیم و صحت / ڈی پی ایس ساہیوال : سالانہ بجٹ کی منظوری
divisional public school and college sahiwal budget

ڈی پی ایس ساہیوال : سالانہ بجٹ کی منظوری

ساہیوال نیوز : کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیا ت کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ان دونو ں شعبوں میں نجی شعبے اور مخیرحضرات کا تعاون تعلیمی شعبے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بات ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان ، ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد، پرنسپل برگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی اور دوسرے ممبران نے بھی شرکت کی۔

ا جلا س میں ساہیوال اور چیچہ وطنی کے سکولوں کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دینے کے علاوہ اور وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور 5فیصد اضافے کی بھی منظوری اوراپریل 2020ء سے فیسوں میں 5فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 300روپے اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلا س میں پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سیدانوارلحسن کرمانی نے بتایا کہ ساہیوال میں نئے راوی کیمپس کے لئے 10کروڑ روپے اور واٹر ٹینک کی تعمیر کے لئے 1کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کرکٹ گراؤنڈ میں ضروری سہولیا ت کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے