Home / بین الاقوامی / ایرین ہولینڈ نے پاکستانی لباس پہن کر نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ چلا دیں
erin holland psl

ایرین ہولینڈ نے پاکستانی لباس پہن کر نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ چلا دیں

کراچی (قلمدان) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جس کے ابتدائی دو میچوں میں ہی انتہائی سنسنی خیز مقابلوں نے پاکستانیوں کے جوش و جذبے کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔
erin holland in pakistan
پی ایس ایل فور کے میچ کھیلنے کیلئے تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان تو آئے ہی ہیں مگر سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل کی میزبان ایرین ہولینڈ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جنہوں نے اس وقت نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ ہی چلا دیں جب وہ پاکستان کا روایتی لباس شلوار قمیص پہن کر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گھومتی نظر آئیں۔
erin holland in pakistan psl
ایرین ہولینڈ کو اس سے قبل مغربی لباس میں ہی دیکھا گیا تھا مگر وہ مشرقی لباس میں اور بھی خوبصورت نظر آئیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ مشرقی لباس میں ملبوس ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے