Home / تعلیم و صحت / حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی میں منعقد ہوا جس میں ارشد فاروق بٹ نے اپنا افسانہ "ماپے” پیش کیا۔

جس کے فنی ، فکری اور اسلوبیاتی محاسن پر حاضرین نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا۔

حلقے کے ممبران محمد اشرف زاہد ، محمد اسلم تاج ، ملک بشیر احمد اور سلمان بشیر نے افسانے کے مجموعی تاثر کو متوازن قرار دیا۔

اجلاس کے آخر میں سید نسیم رضا نے اپنا کلام سنایا

Chichawatni News
یاد رہے کہ حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گزشتہ اڑہائی سال سے تواتر کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے جس میں مقامی تخلیق کاروں کے علاوہ دیگر شہروں کے شعراء اور ادبا بھی اپنی نثری اور شعری تخلیقات پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے