chief justice

اسلام آباد : پولیس کی غیرقانونی حراست سے نابالغ بچے بازیاب

اسلام آبادہائیکورٹ نے بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں گرفتار نابالغ بچوں کے گھر واپس آنے پر درخواست نمٹا دی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کسی طرح یہ کلچر تبدیل کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں نابالغ بھائیوں کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے درخواست گزار کی فیملی سے استفسار کیا کہ کیا بچے گھر آ گئے ہیں؟ اہلخانہ نے بتایا کہ بچے پولیس کی غیر قانونی حراست میں رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں، ڈی آئی جی وقارالدین نے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کر کے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے،
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کسی طرح یہ تھانہ کلچر تبدیل کریں، عدالت نے بچوں کے گھر واپس آنے پر درخواست نمٹا دی۔

URDU DUBAI

اپنا تبصرہ بھیجیں