Home / پاکستان / جج ارشد ملک کو 12 کروڑ یورو رشوت کی پیشکش کرنے والا ناصر جنجوعہ کون ہے؟
islamabad news

جج ارشد ملک کو 12 کروڑ یورو رشوت کی پیشکش کرنے والا ناصر جنجوعہ کون ہے؟

ساہیوال نیوز : جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد پاکستان میں ناصر جنجوعہ نامی کاروباری شخصیت زیر بحث ہے جن کا نواز شریف کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناصر جنجوعہ نے 23 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے ساتھ 45 منٹ کی ملاقات کی اور اس دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کمرے کے باہر روزے کی حالت میں انتظار کرنا پڑا تھا۔

ناصر جنجوعہ مڈ جیک نامی کمپنی کے مالک اور انتہائی با اثر کاروباری شخصیت ہیں جن کے شریف خاندان اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ ناصر جنجوعہ کا نواز شریف کے ساتھ کافی پرانا تعلق ہے جس کا مظاہرہ ان کی فیس بک پر دیکھا جاسکتا ہے، جہاں انہوں نے نوازشریف کے ساتھ اپنے بچپن سے اب تک کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں ناصر جنجوعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے انہیں رشوت کی پیشکش کی اور کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کا سنہری موقع ہے، ان کے پاس 10 کروڑ یورو فوری موجودہیں جبکہ 2 کروڑ یورو کار میں رکھے ہیں۔

4k news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے