Home / چیچہ وطنی / اوکانوالہ بنگلہ‌: جعلی زرعی ادویات بیچنے والے کے خلاف مقدمہ درج
okanwala bangla

اوکانوالہ بنگلہ‌: جعلی زرعی ادویات بیچنے والے کے خلاف مقدمہ درج

چیچہ وطنی: پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محمد حیدر علی نے اڈا اوکانوالہ بنگلہ میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف پولیس رپٹ درج کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق میسرز چوہدری ٹریڈرز کے نام سے اللہ دتہ نامی شخص کے خلاف جعلی ادویات پر رپٹ نمبر 174/19 درج کرائی گئی ہے، پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محمد حیدرکے مطابق سال 2019 میں اب تک زرعی ادویات کے 79 نمونے متعلقہ لیبارٹری بھیجے گئے جن سے 3نمونے جعلی نکلے۔

تحصیل بھر میں 8زرعی ڈیلروں کے خلاف قانونی بے ضابطیوں پر مقدمات درج کرواۓ گئے اورگرفتار ڈیلروں سے 150لیٹر سپرے جبکہ 100 کلو گرام زرعی دوائی جسکی مالیت 4 لاکھ پچیس ہزار بنتی ہے وصول کی۔

رپورٹ : محمد طارق راؤ چیچہ وطنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے