Home / پاکستان / پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں بھارتی آبدوز کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی :ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں بھارتی آبدوز کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی :ترجمان پاک بحریہ

بھارت کو سمندری محاذپر بھی ناکامی کا سامنا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا ۔پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اُسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنایا۔نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سُراغ لگایا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پا ک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔

امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے –

یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے