Home / ساہیوال / پاکپتن : دلہا سسرال جانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا، دلہن انتظار میں، باراتی پریشان
pakpattan news

پاکپتن : دلہا سسرال جانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا، دلہن انتظار میں، باراتی پریشان

پاکپتن : نواحی گاؤں نوشیر کوٹ داخلی آبادی ہیلہ وٹواں میں مہندی کی رسم کے دوران ڈانس مجرا پارٹی کرانے کے الزام میں تھانہ چکبیدی پولیس نے چھاپہ مار کر دلہا شہادت علی مانڈل سمیت 12 مہمانان کو گرفتار کر لیا، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی ، آتشبازی کرنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبری 302/19 درج کر لیا.

رسم حنا میں پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دیا، دلہا شہادت علی مانڈل نئے کپڑوں میں دلہن لینے کے لئے سسرال جانے کی بجائے تھانے حوالات پہنچ گیا، باراتی پریشان اور دلہن اپنے دولہا میاں کے انتظار میں پولیس کو کوستی رہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے