Home / تعلیم و صحت / ساہیوال : ٹیچر برادری کی جانب سے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مدارس کی خالی پوسٹ پر آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ
sahiwal updates

ساہیوال : ٹیچر برادری کی جانب سے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مدارس کی خالی پوسٹ پر آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

ساہیوال نیوز : ٹیچر برادری اور ٹیچرز ایسوسی ایشنز کی جانب سے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مدارس کی خالی آسامی پر آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مدارس کی خالی ہونے والی آسامی پر محترمہ نوید نے دو سال سے زائد اپنے فرائض سرانجام دیے. حال ہی میں ان کا ٹرانسفر ہو گیا ہے.

اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے نہایت ایمانداری سے کام کیا اور زنانہ مدارس دفتر تحصیل ساہیوال میں کرپشن کے خاتمے کو اپنا نصب العین بنایا. ان کی کام سے رغبت اور بہتر تنظیمی معاملات کی وجہ سے ضلع ساہیوال میں زنانہ مدارس تحصیل ساہیوال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ بہت اچھی رہی.
معلمات و دیگر عملہ کے ساتھ ان کا رویہ بہت قابل تحسین رہا. ٹیچر برادری کی جانب سے مطالبہ ہے کہ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مدارس کی خالی آسامی پر انہی کی طرح محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والی افسر کو تعینات کیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے