Home / تعلیم و صحت / سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
punjab teachers

سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

لاہور (قلمدان) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کی جانب سے لاہور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

28 فروری 2019 کو جاری کیے نوٹیفیکیشن کے مطابق موبائل فون سے تعلیمی عمل متاثر ہوتا ہے اس لیے سکولوں کے ہیڈ صاحبان اور پرنسپل صاحبان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسمبلی سے پہلے اساتذہ سے موبائل فون لے لیں اور چھٹی کے وقت ان کو واپس کریں.

ceo education

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے