Home / بین الاقوامی / فلم رانگ نمبر 2 عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی
wrong no 2 movie

فلم رانگ نمبر 2 عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

ڈائریکٹر یاسر نواز کی رومانوی کامیڈی فلم ’رانگ نمبر2‘ عید الفطر کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم کی اسٹار کاسٹ میں سمیع خان اور نیلم منیر کی جوڑی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

خوشیوں کے تہوار عید الفطر پر شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے کیلئے کامیڈی ، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم رانگ نمبر2 کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد اسکی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

فلم کی عکس بندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے خوبصورت مقامات پر مکمل کر لی گئی ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق رانگ نمبر2عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کو مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے