Home / تعلیم و صحت / آج کی حدیث

آج کی حدیث

🌴​ •‍━━•••◆◉﷽◉◆•••‍━━•​🌴

*📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴*

*✒فوت شدہ نمـازوں کے لئے صرف اقامت پر اکتفا کرنے کا بیان*

🌟سیــدنا عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ *ہم ایک غزوہ میں تھے، تو مشرکوں نے ہمیں ظہر عصر، مغرب اور عشاء سے روکے رکھا، تو جب مشرکین بھاگ کھڑے ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا، تو اس نے نماز ظہر کے لیے اقامت کہی تو ہم نے ظہر پڑھی  ( پھر )  اس نے عصر کے لیے اقامت کہی تو ہم نے عصر پڑھی،  ( پھر )  اس نے مغرب کے لیے اقامت کہی تو ہم لوگوں نے مغرب پڑھی، پھر اس نے عشاء کے لیے اقامت کہی تو ہم نے عشاء پڑھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف گھومے  ( اور )  فرمایا:  روئے زمین پر تمہارے علاوہ کوئی جماعت نہیں جو اللہ عزوجل کو یاد کر رہی ہو ۔*

📚 سنن نسائی: 664
✾ حکم: صحیح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے