Home / کالم / اسلام کی روشنی

اسلام کی روشنی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات
آیت نمبر 27-33

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا ۞ رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا ۞ وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا ۞ وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ۞ اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا ۞ وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا ۞ مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ ۞

ترجمہ:
کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایااُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا. اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا. اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا اور پہاڑ اس میں گاڑ دیےسامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے
*********************************
Sahih Muslim Hadees 3350

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ، انھوں نےکہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مدینہ میں داخل ہونے کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں ، اس میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہوسکے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے