Home / پاکستان / جنگیں ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ ۔۔“پاک فوج نے بھارت کو واضح پیغا م پہنچا دیا

جنگیں ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ ۔۔“پاک فوج نے بھارت کو واضح پیغا م پہنچا دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ بھارت کو بتاناچاہتاہوں جنگیں ہتھیاروں اور معیشت سے نہیں لڑی جاتیں ، جنگیں حب الوطنی ، عوام کے اعتماد اور سپاہ کی قابلیت پر لڑی جاتی ہیں ، عزت اور وقار کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ، آپ کو 27 فروری کو یاد رکھنا چاہیے ، اگر ایسی کوشش کی تو سکواڈرن لیڈر حسن اور ونگ کمانڈر نعمان جیسے شاہین بالکل تیار بیٹھے ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس سالوں خصوصی بیس سالوں میں دہشتگردی کے ناسو ر کا ہم سب نے مل کر بہادری سے مقابلہ کیا ہے ، اس دوران بھارت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانے کی کوششیں کیں ، ہم واحد ملک اور افواج ہیں جنہوں نے ان تمام چیلنجز کا سامنا کیا ، ہم نے خطے کے امن کیلئے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔چند سالوں کے حالات پر نظر ڈالیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی جگہ نہیں ہوتی ۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن ہوتا ہے تو مغربی سرحد پر تعینات 2 لاکھ فوج میں پہلی کمی ہو گی پھر تعیناتی ختم کر دی جائے گی اس کو دیکھتے ہوئے بھارت سوچ رہاہے کہ ہماری فوج یہاں سے فارغ ہو جاتی ہے تو کیا وہ انڈیا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے ، انڈیاکا ڈیزائن ہے کہ پاکستانی فوج وہاں سے فارغ ہو تو کوئی ایسا کام کردیں تا کہ پاکستان بھر پور جواب نہ دے سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے