Home / چیچہ وطنی / ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت کانفرنس

ساہیوال نیوز
بابرالیاس چیچہ وطنی*

*چیچہ وطنی* مجلس احراراسلام کے زیراھتمام مرکزی مسجد عثمانیہ ھاوسنگ کالونی میں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سالانہ ختم نبوت کانفرنس خواجہ خلیل احمد کی  زیرسرپرستی منعقد ھوئی۔
سالانہ ختم نبوت کانفرنس  پیرجی عبدالجلیل اور شیخ عبدالغنی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں مقررین نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت صحابہ اکرام کی شان عقیدہ ختم نبوت ۔ مجلس احرار اسلام پر روشنی ڈالی۔  قادیانیوں کی شرپسند کاروائیوں سے بھی مجمع کو آگاہ کیا۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور شہداء ختم نبوت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
عقیدہ ختم نبوت کی سربلندی کے لئے ہر مسلمان اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
مجلس احرار اسلام سرفروشوں اور ایثار پیشہ مخلصین کی جماعت ہے۔
احرار اسلام تحفظ ختم نبوت آزادی وطن  اور حکومت الٰہیہ کے قیام کے لئے اپنی بے لوث اور مسلسل قربانیوں کی نہ ملنے والی تاریخ رکھتی ہے۔
ضیاء اللہ شاہ بخاری نے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور جنزل ضیاء الحق کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ذوالفقار علی بھٹو انکی 1974 کی کابینہ اس وقت کے علماء اکرام۔ قومی اسمبلی ممبران اور سیاست دانوں کی للاحیت اور بصیرت کو سلام پیش کیا۔ جس طرح انہوں نے للاحیت اور بصیرت کا استعمال کرتے ہوئے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کیا۔  ختم نبوت سے جو غداری کرے گا۔ وہ سیدھا سادہ جیل جائے گا۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کے ساتھ مسلمان کبھی بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

سید کفیل شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ مجلس احرار اسلام کی جدوجہد محاسبہ قادیانیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام اپنے دائرے کے اندر حزب مخالف کو داخل ہونے کی اجازت بالکل نہیں دیتا۔ اللہ رب العزت کیطرف دی گئی ختم نبوت کی ذمہ داری کو مسلمان احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے قادیانیوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جو لوگ قادیانیوں کو پرموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کر کے دیکھ لیں۔ اللہ رب العزت کی ذات خود ہی انکو رستے سے ہٹا دے گا۔ ہمارا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے۔ مجلس احرار اسلام نے ہمیشہ قادیانیوں کی سازشوں کو قوم کے سامنے رکھا۔ مجلس احرار اسلام اپنی زمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔

اس موقع پر سید کفیل شاہ بخاری۔ پیر جی قاری عبدالجلیل۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری۔ عبداللطیف خالد چیمہ مرکزی جنرل سیکریٹری احرار اسلام۔ معروف مذہبی سکالر حافظ مولانا محمد عابد مسعود ڈوگر۔ مولانا محمد اکرم ربانی۔ مولانا غلام نبی معصومین۔ مولانا محمد عثمان۔ شیخ عبدالغنی۔ حافظ حبیب اللہ چیمہ صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت جمعیت علمائے اسلام۔ یوسف جمال ٹکا صدر مرکزی انجمن تاجران۔  آصف سعید چوہدری جنزل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران۔ محمد حارث دانش صدر جامع مسجد بازار۔ عثمان محمود چیمہ ڈائریکٹر سماج نیوز نیٹ ورک۔ یاسر افضال مغل سمیت علمائے اکرام۔ سول سوسائٹی۔ تاجر برادری۔ صحافیوں۔ مجلس احرار اسلام کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد قاسم نے ادا کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے