Home / تعلیم و صحت / خوراک کا ضیاع_ (Food Wastage )

خوراک کا ضیاع_ (Food Wastage )

🍤🍪🍛انتخاب
محمد سعید احمد سحر

خوراک کا ضیاع مت کریں اور شروعات اپنے گھر سے کریں۔
اپنے بچوں کو سکھائیں کہ پلیٹ میں اتنا ڈالیں جتنا کھا سکیں۔ اگر کھانا آپکے گھر میں زیادہ پک گیاہے تو آس پاس دیکھیں کوئی نہ کوئی غریب ضرور ہو گا ، کھانا غریبوں میں بانٹ دیں پھینکیں مت!!!!!

خوراک کا ضیاع ، پلاسٹک کی آلودگی سے تین گنا زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔
خوراک ضائع کرکے آپ ایک تو آلودگی کو ہوا دے رہے ہیں ، جوکہ گرین ہاؤس میں میتھین گیس بڑھا رہی ہے جسکا براہ راست تعلق درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ دوسرا بڑا مسئلہ بھوک کا ہے، لوگ خوراک کی کمی سے مر رہے ہیں۔

شاید آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا کہ خوراک ضائع کرنا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

۱- گرین ہاؤس میں میتھین گیس کا اضافہ
۲- درجہ حرارت کا بڑھنا
۳۔ خوراک کی کمی سے لوگوں کی اموات میں اضافہ
۴۔ موسمیاتی تبدیلی

اب ایک نوالہ بھی پلیٹ میں چھوڑنے سے پہلے سوچئے گا ضرور!!!!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے