Home / تعلیم و صحت / شرک سے توبہ

شرک سے توبہ

تحریر
مولانا تبسم تحسین

کیا تم اپنی توبہ کے قبول ہونے کا شوق رکھتے ہو ؟ تو شرک سے توبہ کر لو ۔ اگر چاہتے ہو کہ زندگی سکون سے گزارو توشرک سے توبہ کر لو سکون مل جاۓ گا ۔اگر چاہتے ہو کہ دعا قبول ہو تو شرک سے توبہ کر لو ہو جاۓ گی ۔اگر چاہتے ہو کہ تمہاری قبر روشن ہو تو شرک سے توبہ کر لو ۔اگر چاہتے ہو کہ قیامت کے دن کامیاب ہو تو شرک سے توبہ کر لو ۔ اگر چاہتے ہو کہ تمہاری قربانیاں قبول ہوں تمہارے اعمال محفوظ ہوں تو شرک سے توبہ کر لو ۔

اللہ کے آگے جھک جاؤ ۔ اس کی بندگی تمہیں جنت کے راستے پہ لے جاۓ گی ۔ ان شاءاللہ!
جان لو کہ تمہارا شرک تمہارے کسی کام نہ آۓ گا اور نہ ہی وہ لوگ جنہیں تم شریک بناۓ پھرتے تھے ۔ وہ قیامت کے دن تم سے یوں منہ پھیر لیں گے گویا تمہیں جانتے ہی نہیں ہیں ۔ اور شرک بھڑکتی ہوئی آگ تک گھسیٹ لے جاۓ گا ۔ اللہ فرماتے ہیں کہ سب معاف کر دیا جاۓ گا سواۓ شرک کے۔

اللهم إني أعوذ بك أن أشرك بك وأنا أعلم وأستغفرك لما لا أعلم )

ترجمہ:
“اے اللہ!میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ میں جانتے ہوئے
تیرے ساتھ کسی کو شریک بناؤں۔اور میں تیری بخشش مانگتا ہوں
اس سے جنہیں میں نہ جانتے ہوئے تیرا شریک بناؤں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے