Home / پاکستان / صحت کارڈ

صحت کارڈ

محترمہ رابعہ ساہیوال

#صحت_کارڈ کے متعلق ضروری_معلومات

1. صحت کارڈ کیسے بنایا جائے؟
جواب:
.
2. کیا مجھے صحت کارڈ مل سکتا ہے؟
جواب:
اپ 8500 پر اپنا اپنا شناختی کارڈز مسیج کے زریعے بیھج دے اپکو بتایا جائے گا کہ اپ صحت کارڈ کیلئے اہل ہے یا نہیں. اگر اہل ہے تو صحت کارڈ تقسیم کرنے والے سنٹرز/مرکز جو ہر ضلع میں واقع ہیں وہاں سے اپکو مل جائے گا. نیز بعض اضلاع میں اب تک مراکز قائم نہیں ہوئے ہیں بہت جلد ان اضلاع کو ٹیمیں بیھج دی جائیگی.

3. کیا صحت کارڈ بنانے کیلئے کسی کو سفارش کرنے یا کسی کو پیسے دینے کی ضرورت ہیں؟
جواب:
صحت کارڈ بنانے کیلئے نہ تو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت ہے اور نہ کسی قسم کی فیس یا پیسے دینے کی ضرورت ہے, لہذا اگر اپ سے کوئی پیسے مانگے تو فورا ہیلپ لائن پر رپورٹ کریں.

4. صحت کارڈ پر علاج کے دوران کونسے سہولیات دی جاتی ہیں؟
جواب:
صحت کارڈ پر علاج کے دوران ضروری ٹیسٹ, دوائیاں اور گھر کیلئے 5 دن کی دوائی بلکل فری دی جائیگی. ڈلیوری/یا آپریشن کے زریعے بچہ پیدا ہو تو مریض کو کرایہ کی مد میں ایک ہزار روپے نقد دئیے جائینگے. نیز ایم.ار.ائی, سی.ٹی.سکین. یا ہڈی ٹوٹنے والے مریضوں کیلئے راڈ فری فراہم نہیں کی جائے گی. مریض اگر دو دن سے زیادہ ہسپتال میں داخل ہو تو دوسرے دن سے اسکو 250 فی دن تین دن تک بھی دیئے جائینگے.

5.ایک صحت کارڈ پر خاندان کے کتنے افراد اور کون کون علاج کر سکتے ہیں؟
جواب:
ایک صحت میں خاندان کے زیادہ سے زیادہ 8 افراد شامل ہوسکتے ہیں. ایک عورت کے نام پر صحت کارڈ ہو تو اسکا شوہر, غیر شادی شدہ بچے اور اگر شوہر کے نام پر ہو تو بیوی اور غیرشادی شدہ بچوں کا علاج ہوسکتا ہیں.

6. صحت کارڈ پر علاج کرنے کیلئے کونسے لوازمات پورے کرنے ہونگے؟
جواب:
صحت کارڈ پر علاج کرنے کیلئے صحت کارڈ, اور جسکے نام پر صحت کارڈ ہے اسکا شناختی کارڈ اور مریض کا شناختی کارڈ یا فارم ب ہونا لازمی ہے.
مزید معلومات یا شکایت کیلئے اپ ہیلپ لائن پر دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں.
ہیلپ لائن نمبر 080089898

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے