Home / ساہیوال / ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو نے کہا

ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو نے کہا

ساہیوال ( قلمدان )
ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے سا تھ ہے اور اپنی جان ومال سے ان کی مدد جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے -اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکا جا سکے -انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او محمد علی ضیائ،سرکاری افسران ،وکلائ،صحافیوں ،اساتذہ ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی -ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس پر ختم ہوئی جس کے شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے -ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ان کی جدوجہد میں بھر پور حمایت جاری رکھی جائے -انہوں نے ساہیوال کی سول سوسائٹی کے جذبے حریت کی تعریف کی اور کہا کہ عوام میں اپنے مادر وطن کے دفاع کا جذبہ دوسرے کے لئے مشعل راہ ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے