Home / کالم / یہ کس قسم کے لڑکے لڑکیاں ہیں

یہ کس قسم کے لڑکے لڑکیاں ہیں

انتخاب
بابرالیاس
*آپ ہم سے کہیں زیادہ سمارٹ ہیں*
یہ کس قسم کے لڑکے لڑکیاں ہیں آجکل کے بھئی، ہر ایک ہی ریلیشن شپ میں ہے۔ دین سے دوری ہے، بس موبائل فون میں لگے ہیں ہر وقت۔ ایک ہم تھے کچھ پتہ ہی نہیں تھا آس پاس کا۔ *کیسے سمجھائیں ان بچوں کو*؟

*میں بتاؤں کیا؟ اگر آپ واقعی انہیں سمجھانا چاہتے ہیں تو دردِ دل رکھ کر یہ کام ہو سکے گا، ججمینٹل ہونے سے نہیں۔ یقین کیجیے یہ شریف گھروں سے تعلق رکھنے والے شریف لڑکے لڑکیاں ہیں۔ پڑھے لکھے ہیں۔ ان میں سے اکثر نماز روزے کے بھی پابند ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انکے ہاتھ میں ہتھیار موجود ہے جسے آپ اور ہم موبائل فون کے نام سے جانتے ہیں۔ ہم تو بڑے شریف تھے، معصوم تھے، کیونکہ ہمارے پاس مواقع ہی کب تھے؟! ہمارا اور آج کی جوان نسل کا موازنہ بنتا ہی نہیں۔ اپنے آپ کو آج کے بچوں کی جگہ رکھ کر دیکھیں اور peer pressure کا اندازہ لگائیں۔ آج کے والدین کو اگر زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، تو آجکی یوتھ کو بھی کافی سارے وہ مسائل درپیش ہیں جو ہمارے وقتوں میں ناپید تھے*۔

♻ بچے ریلیشن شپ میں ہیں تو دین سے دوری واحد وجہ نہیں ہے۔کچھ دین سے جڑی، خود درس دینے والی لڑکیوں کو بھی ریلیشن شپ میں دیکھا ہے۔ *سب نمازیں وقت پر ادا کرنے والوں/والیوں کو بھی رات رات بھر فون پر مصروف پایا ہے، اور انہی کے ساتھ پایا ہے جسکا خیال ابھی آپکے دل میں آیا ہے. کیا کریں کہ شیطان برائی کو مزین کر کے دکھاتا ہے۔ وہ صحیح غلط جانتے بوجھتے ہوئے بھی اپنے آپ کو بےبس پاتے ہیں*۔

📵 موبائل نہ دینا بھی حل نہیں کیونکہ وہ جنہیں والدین نے فون نہیں لے کے دیا، *انہیں انکے ‘انہوں’ نے خود لے کر، سم ڈال کر دیا، اور اکاؤنٹ میں پیسے بھی وہی ڈلوا دیتے ہیں۔ اب ایسی صورت میں کیا کیجیے*؟‼‼

👈🏻 اس مسئلے کا حل شاید کوئی ہے ہی نہیں،

🍃 بس دعا میں شدت اختیار کریں۔
🍃 وقتاً فوقتاً اپنی اولاد کو صحیح غلط بتاتے رہیں۔
🍃 انہیں یقین دلائیں کہ آپ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ 🍃 انہیں محبت کی ڈوری میں باندھ کر رکھیں۔
🍃 اگر شادی کی عمر ہو تو بچوں کو اتنا مان دیں کہ وہ آپکو اپنی پسند ناپسند بتا سکیں، *اور اگر حرج نہیں تو جہاں بچوں کی پسندیدگی ہو شادی وہیں کر دیں۔ شادی میں تاخیر نہ کریں*۔

⭕ اور اگر نوجوان نسل میں سے کوئی یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے تو دیکھیں، والدین آپ پر اپنا مال، اپنی جان انویسٹ کر رہے ہیں۔ *انہیں آزمائش میں نہ ڈالیے*۔ اور عین ممکن ہے والدین کو پتہ نہ ہو، تو اللہ تو دیکھ رہے ہیں ناں؟ رات کے اندھیرے میں سب سے اولے جس سے آپکی بات ہوتی ہے، دن کی روشنی میں، سب کی موجودگی میں اگر وہ آپ کا ہاتھ تھامنے کو تیار ہے تو اسے کہیے شادی کر لے۔ اگر ایسا نہیں ہو رہا تو ماں باپ سے زیادہ آپ خود اپنے آپ کو تکلیف دیں گے، یہ بات مان لیں۔ اگر منزل ایک نہیں ہے تو جتنا لمبا سفر ساتھ طے کر کے آپ الگ ہونگے، جتنا وقت اور جذبات دوسرے بندے کو دیں گے، اتنا ہی نقصان اٹھائیں گے۔ ہم گزرا ہوا کل ہیں، ہمارا آج آپ ہیں۔ آپ ہم سے کہیں زیادہ سمارٹ ہیں اسی لیے ہم آپ سے سمارٹ فیصلوں کی توقع کرتے ہیں۔

⌛ *سفید کپڑے پر انار کے دانے کے چند چھینٹے گر جائیں تو ساری عمر دھو دھو کر بھی وہ کپڑا واپس پہلے سا سفید نہیں ہوتا۔ یہ سفید کپڑا آپکا کردار ہے۔ اسے سنبھال سنبھال رکھیے*۔

🤲🏻 اللہ ہر برائی کو آپ سے دور کرے اور نیکی کے راستے پر چلنا آپکے لیے آسان کر دے، اور جو بھی چیز اللہ کی رضا کے لیے آپ چھوڑیں، اسکا بہترین نعم البدل اپکو اسی دنیا میں ملے۔

*رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا*

آمین یا رب

💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞

*دوستو…!!!چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے،* *یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریراور لوگوں کے لیئے سبق آموز ثابت ہو ..!*
*جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ 🌹*🌹🌹

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے