Home / تعلیم و صحت / 💦🌷🌹🌷 *بیٹی* 🌷🌹🌷💦

💦🌷🌹🌷 *بیٹی* 🌷🌹🌷💦

انتخاب
بابرالیاس

💦🌷🌹🌷 *بیٹی* 🌷🌹🌷💦

*مجھے اتنا پیار نہ دو بابا*
*کل جانا مجھے نصیب نہ ہو*
*یہ جو ماتھا چوما کرتے ہو*
*کل اس پہ شکن عجیب نہ ہو*
*میں جب بھی روتی ہوں بابا*
*تم آنسو پونچھا کرتے ہو*
*مجھے اتنی دور نہ چھوڑ آنا*
*میں دور ہوں اور تم قریب نہ ہو*
*میرے ناز اٹھاتے ہو بابا*
*میرے لاڈ اٹھاتے ہو بابا*
*میری چھوٹی چھوٹی خواہش پہ*
*تم جان لٹاتے ہو بابا*
*کل ایسا نہ ہو اک نگری میں*
*میں تنہا تم کو یاد کروں*
*اور رو رو کے فریاد کروں*
*اے اللہ میرے بابا سا*
*کوئی پیار جتانے والا ہو*
*میرے ناز اٹھانے والا ہو*
*میرے بابا مجھ سے عہد کرو*
*تم مجھے چھپا کے رکھوگے*
*دنیا کی ظالم نظروں سے*
*تم مجھے بچا کے رکھوگے*

💦🌷🌹🌷 *بابا* 🌷🌹🌷💦

*ہر دم ایسا کب ہو پاتا ہے*
*جو سوچ رہی ہو میری لاڈو تم*
*وہ سب تو بس اک مایہ ہے*
*کوئی باپ اپنی بیٹی*
*کب جانے سے روک پایا ہے*
*سچ کہتے ہیں دنیا والے*
*بیٹی تو دھن پرایا ہے*
*گھر گھر کی یہی کہانی ہے*
*دنیا کی ریت پرانی ہے*
*ہر باپ نبھاتا آیا ہے*
*تیرے بابا کو بھی نبھانی ہے*
*دنیا کی یہ رسم پرانی ہے*

💦🌷🌹🌷🌹🍃🌷🌹🌷💦

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے