Home / پاکستان / فروخت میں کمی، ایپل نے آئی فون کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا
sahiwal news live

فروخت میں کمی، ایپل نے آئی فون کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (قلمدان) ایپل آئی فون کمپنی کے سربراہ ٹم کک نے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی فروخت میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیدیا ہے۔

ٹم کک کا کہنا ہے کہ ان کےگاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اس لئے ہم رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرنے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی فون کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا سبب کمپنی کی آمدن میں 15 فیصد کمی ہے. ایپل کے تازہ ترین مالی تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی فون سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ آئی فون ہی ایپل کمپنی کا سب سے زیادہ منافع بخش پراڈکٹ تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ مجموعی طور پر کمپنی کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی آئی ہے اور اس وقت آمدن تقریباً 84 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔
یہ صورتحال پہلے سے متوقع تھی کیونکہ کمپنی نے رواں ماہ کے آغاز میں سرمایہ کاروں کو مطلع کر دیا تھا کہ آمدن توقع سے کم اور 84 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے گی۔
ایپل کمپنی نے اس صورت حال کی جزوی ذمہ داری چین میں اقتصادی سست روی پر ڈال دی ہے تاہم ٹم کک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے گاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈالرکی باقی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی کی وجہ سے ان کی مصنوعات ابھرتی معیشت والے ممالک میں مہنگی ہوتی ہیں اور اس کا اثر ان بازاروں میں ان مصنوعات کی فروخت پر پڑ رہا ہے۔
ٹم کک کے مطابق ایپل رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے