Home / چیچہ وطنی / سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے، رائے مرتضی اقبال
rai murtaza iqbal

سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے، رائے مرتضی اقبال

چیچہ وطنی نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال خاں نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کے مظلوم خاندان کو حکومت ہر حال میں انصاف فراہم کرے گی، میں اس واقعہ کی وجہ سے ابھی تک صدمے میں ہوں، ظلم کی انتہا ہے کہ ننھے بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی، میں ایسے واقعات کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، انشاءاللہ معصوم بچوں کو ہر حال میں انصاف دیا جائے گا اور جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اس واقعہ کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گاتا کہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی جرات نہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راﺅ محمد اسلم، چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں، محمد شریف منہاس،مسعود افتخار ہاشمی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس واقعہ کو ایشو بنا کر حکومت کو بیجا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں حالانکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے تین دن میں جے آئی ٹی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے