Home / ساہیوال / کمشنر ساہیوال جمعہ 3 بجے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے
COMMISSIONER SAHIWAL DIVISION

کمشنر ساہیوال جمعہ 3 بجے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے

ساہیوال نیوز : ملک دلاور سلطان سے
کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے یکم مارچ بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ڈویژنل افسران موجود ہونگے تا کہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کی کارروائی شروع ہو سکے ۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے انفرادی او راجتماعی مسائل حل کرنے کے لئے مقررہ وقت پر کمشنر آفس میں کھلی کچہری میں شریک ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے