Home / ساہیوال / اس مسکراہٹ کے پیچھے ایک عظیم سانحہ پوشیدہ ہے، جانتے ہیں یہ بچی کون ہے؟
sahiwal news

اس مسکراہٹ کے پیچھے ایک عظیم سانحہ پوشیدہ ہے، جانتے ہیں یہ بچی کون ہے؟

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے اور اس درد ناک واقعے میں 13سالہ بچی اریبہ بھی شہید ہوئی تھی جس کو چھ گولیاں لگی تھیں ۔ معروف اینکر پرسن حامد میر نے اریبہ کی ایسی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں حامد میر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی جانب سے اس بچی کو ٹرافی دی جا رہی ہے ۔تصویر میں اریبہ خوش اور مطمئن دکھائی دے رہی ہے جیسے اس کو اپنی محنت کا صلہ مل گیا ہو ۔
sahiwal news

اس تصویر کے ساتھ حامد میر نے پیغام میں لکھا کہ اس بہترین مسکراہٹ کے پیچھے ایک عظیم سانحہ پوشیدہ ہے ۔یہ 13سالہ اریبہ کی تصویر ہے جو گزشتہ ہفتے اپنے والدین کے ساتھ سی ٹی ڈی کی فائرنگ میں شہید ہوئی۔ اس نے چھٹی جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور یہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن یہ شہید بن گئی ۔ واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے خلیل کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے