Home / ساہیوال / سانحہ ساہیوال: جاں بحق افراد کے سر میں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ
sahiwal news

سانحہ ساہیوال: جاں بحق افراد کے سر میں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق جاں بحق افرادکے سر میں گولیاں ماری گئیں۔

sahiwal news
Areeba secured 1st position in her class 6th. Now she was in class 7 and wanted to be a doctor but became martyre.

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پہلے ہی آگئی تھی تاہم اب تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاروں افراد کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں جبکہ زیادہ تعداد میں گولیاں لگنے کے باعث چاروں افراد کے جسم کی جلد مختلف جگہوں سے جل گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال میں 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس کے باعث اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔اریبہ کو سینے کے دائیں اور بائیں گولیاں لگیں۔ اریبہ کی ماں نبیلہ کو 4 میں سے ایک گولی سرمیں لگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیل کو 11گولیاں لگیں جن میں سے ایک اس کے سرمیں ماری گئی تھی جبکہ ذیشان کو مجموعی طور پر 13 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک اس کے سر میں لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے