Home / ساہیوال / ڈی پی ایس ساہیوال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور – Sahiwal News
DPS CHICHAWATNI

ڈی پی ایس ساہیوال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور – Sahiwal News

ساہیوال نیوز: ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے نظرثانی شدہ بجٹ کو منظور کر لیا گیا ہے جس کے مطابق آمدن کا تخمینہ 37 کروڑ 8 لاکھ روپے جبکہ اخراجات 37 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوں گے.
82 لاکھ روپے خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے قواعد کے مطابق اپریل 2019 سے فیسوں میں 8 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی. بجٹ کی منظوری ڈی پی ایس کالج کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کی.
ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ، پرنسپل بریگیڈئر ریٹائرڈ انوارالحسن کرمانی اور ایڈیشن کمشنر عبدالغفور کے علاوہ ممبران پروفیسر قمرالزمان خان، حبیب جیلانی وینس، شیخ محمد یونس، میاں صدیق کمیانہ ایڈووکیٹ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے