Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی: جشن بہاراں کے انتظامات مکمل

چیچہ وطنی: جشن بہاراں کے انتظامات مکمل

بلدیہ چیچہ وطنی کے وفد کی رانا محمد اجمل خاں چیئرمین بلدیہ کی قیادت میں ایم این اے رائے محمد مرتضی اقبال خاں اور سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں سے ملاقات

21,22,23 مارچ کو چیچہ وطنی کی عوام کو بہترین اور بھرپور تفریح فراہم کرنے کے لئے جشن بہاراں فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر معروف مذہبی سکالر سیاسی و سماجی شخصیت عابد مسعود ڈوگر، وائس چیئرمین بلدیہ ملک اصغر گلزار، ایڈمن آفیسر ملک جاوید اقبال، چیف آفیسر بلدیہ محمد ندیم، انچارج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ برانچ شمشاد رسول، انجینئر ملک محمد کاشف، انچارج رینٹ آف شوپس اختر بلوچ، گارڈن سپروائزر محمد سلیمان، مرزا لیاقت کونسلر، سوشل ورکر عابد محمود انصاری، راؤ کلیم اللہ اور پی ٹی آئی چیچہ وطنی کے پرانے ورکر سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع ساہیوال سید میر رمیز احمد موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں نے بتایا کہ اس سال عوام کو جشن بہاراں فیسٹیول کے موقع پر گزشتہ سال سے زیادہ تفریح فراہم کی جائے گی 21,22,23 مارچ کو پھولوں کی نمائش اور کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ(تن سازی) کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیر سرکاری ادارے رائے علی نواز اسٹیڈیم کے باہر والی سائیڈ پر سٹولز لگائیں گے۔فیملییز کے لئے ایک دن مختص کیا جائے گا۔

کبڈی، دیسی، کشتیاں دنگل، گھوڑوں کا ڈانس اور یوم پاکستان کے حوالے سے آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

رائے علی نواز اسٹیڈیم میں 23 مارچ 2019 کو
کبڈی کا میچ نیشنل چیمپیئن بمقابلہ رنر اپ نیشل ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے