Home / ساہیوال / ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آج وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی، اہم اجلاس طلب
jit sahiwal

ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آج وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی، اہم اجلاس طلب

ساہیوال نیوز: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کی رپورٹ آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدارنے ساہیوال واقعہ پر اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس شام 5 بجے ایوان وزیراعلیٰ ہوگا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب ، وزیر قانون و دیگر حکام شریک ہوں گے ،جے آئی ٹی ساہیوال واقعہ پر رپورٹ پیش کرےگی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ہی ایکشن لیا جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے، پچھلی حکومت میں واقعات پر صرف جے آئی ٹیز بنتی رہیں لیکن نئے پاکستان میں عوام کو واضح فرق نظر آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے