Home / چیچہ وطنی / نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی لودھی ہاوس ہڑپہ آمد

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی لودھی ہاوس ہڑپہ آمد

ساہیوال نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی لودھی ہاوس ہڑپہ شہر آمد
لودھی ہاوس پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کی مقامی اور ضلعی قیادت جس میں ضلعی امیر رحت اللہ وٹو، نائب ضلعی امیر میاں رفیق رشید..امیر…تحصیل امیر آصف کمبوہ ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ہڑپہ زون سیف اللہ کھوکھر یوسی امیر عبدالقیوم بھٹی مقامی راہنما جماعت اسلامی ہڑپہ لیاقت علی مجاھد نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا استقبال کیا.
نائب امیر جماعت اسلامی کی سابقہ صوبائی وزیر زراعت ومال ارشد خان لودھی کی وفات پر ایم پی اے مسلم لیگ ن نوید اسلم خان لودھی سے اظہار تعزیت۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم ارشد خان لودھی کی پاکستان کی سیاست اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
نائب امیر جماعت اسلامی نے مرحوم ارشد خان لودھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعابھی کی۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعوے داروں نے تو لوگوں کے لیے حج کی ادائیگی بھی مشکل کردی ہے۔ حکومت کی اس حج پالیسی سے قومی خزانے کو نقصان اور پرائیویٹ حج اسکیم والوں کو فائدہ ہو گا۔
ایک کروڑلوگوں کونوکری دینے والوں نے پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو تو پہلے ہی بے روز گارکردیا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے