Home / پاکستان / آرمی چیف سے امریکی ، برطانوی اور آسٹریلوی فوجی سربراہان کا ٹیلی فونک رابطہ
pak army chief

آرمی چیف سے امریکی ، برطانوی اور آسٹریلوی فوجی سربراہان کا ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی (قلمدان) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایٹمی طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان تناؤ ختم کرانے کے لیے اہم ممالک اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اسی سلسلے میں اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ممالک کے فوجی سربراہان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بتا یا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید سے برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے فوجی سربراہان نے بات چیت کی ہے ۔

آرمی چیف سے امریکہ کے سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیٹر اورآسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین ،امریکہ اور برطانیہ کے سفیروں نے بھی رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسب کو واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے