Home / پاکستان / حکومت نے پہلے 6 ماہ کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لےلیا

حکومت نے پہلے 6 ماہ کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لےلیا

ساہیوال نیوز: اقتصادی امور ڈویژن کے ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران حکومت پاکستان نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لے لیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5ارب 90کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق اب تک چین سے 83 کروڑ 60لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیے گئے ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50کروڑ ڈالر کا قرض لیا ہے۔

دیکھنا یہ ہو گا کہ پاکستانی معیشت پر ان قرضوں سے کیا تبدیلی آتی ہے۔ اب تک حکومت کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے