Home / پاکستان / پاکپتن : خوبرو لڑکیوں کے ذریعے بلیک میل کرنے والا پولیس گینگ گرفتار

پاکپتن : خوبرو لڑکیوں کے ذریعے بلیک میل کرنے والا پولیس گینگ گرفتار

افتخار بھٹی سے
پاکپتن میں پولیس اہلکار مکروہ دھندے میں ملوث، فحش ویڈیو کے زریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف۔ پولیس زرائع

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کانسٹیبل عمران رضوان سجاد محمد رفیق اکرم فیاض جوئیہ منظور احمد بہاول شیر محمد آصف صفدر عرف شیبی رانا مظفر عرف چٹا عباس اور پانچ خواتین مہوش سونیا اقراء بی بی نازیہ بی بی طیبہ بی بی سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے عمران اور مہوش گینگ کے خلاف اغواء سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبری 49/19 درج کر لیا ہے۔

کانسٹیںل عمران گینگ نے عارفوالہ کے مظہر اقبال کی لڑکی کے ذریعے فحش ویڈیو بنا ئی اور 2 لاکھ روپے بٹورے۔ 10 لاکھ کی مزید ڈیمانڈ پر معاملہ سامنے آیا۔

بین الاضلاعی گینگ کا تعلق پاکپتن کے علاوہ ساہیوال اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے۔

کانسٹیںل عمران گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے