Home / ساہیوال / مقتول خلیل کے بھائی کو مطمئن کیا جائے گا، ترجمان وزیراعلی
jit sahiwal

مقتول خلیل کے بھائی کو مطمئن کیا جائے گا، ترجمان وزیراعلی

ساہیوال نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سے متعلق سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کو مطمئن کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ مقتول خلیل کے بھائی کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے ایک دو دن میں ان کی پولیس افسران سے ملاقات کرائی جائے گی.

شہبازگل نے یہ بھی کہاکہ ہم قانون کے مطابق متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ضرورت ہوئی تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائے گا، لیکن اس سے پہلے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے