Home / ساہیوال / سانحہ ساہیوال میں مارنے والے دہشت گرد تھے ، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلو ک ہونا چاہئے :خواجہ آصف
khawaja asif

سانحہ ساہیوال میں مارنے والے دہشت گرد تھے ، ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلو ک ہونا چاہئے :خواجہ آصف

ساہیوال نیوز: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ دہشتگردی ختم کرنیوالے خود دہشت گرد بن گئے ہیں سانحہ ساہیوال میں جو لوگ جاں بحق ہوئے ، وہ دہشت گرد نہیں تھے بلکہ جن لوگوں نے ماراہے ، وہ دہشت گرد ہیں، ان کے ساتھ دہشگردوں والا سلوک ہونا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بس والے نے ویڈیو نہ بنائی ہوتی تو پھر سانحہ ساہیوال کور ہوچکا تھا ، نہتے افراد کو ان کے بچوں کے سامنے گولیاں ماری گئیں اور پھر جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار آج بھی دندناتا پھرتا ہے ، یہاں قانون وزیر اعظم کے خلاف حرکت میں آسکتا ہے لیکن اس شخص کے خلاف حرکت میں نہیں آسکتا جس نے مقابلوں میں بے گنا ہ لوگ مارے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے