Home / ساہیوال / گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 120 نو ایل کے پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 120 نو ایل کے پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ساہیوال نیوز: گورنمنٹ ہائی سکول 120 نو ایل کے پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
سکول کے اساتذہ وسٹاف کا سیاہ پٹیاں باندھ کر سکول کے پرنسپل کے خلاف احتجاج۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پر نسپل کےخلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کے مطابق سکول کے پرنسپل محمد ابراہیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ساہیوال فوزیہ اعجاز کے ایما پر سکول میں غنڈہ گردی شروع کررکھی ہے۔
سکول کے وسائل کو بے دردی سے لوٹاجارہاہے۔ مداخلت وغلط کام سے روکنے والے اساتذہ کی تذلیل روز کا معمول ہے۔
ڈی اوفوزیہ اعجاز کے چہیتے سکول پرنسپل ابراہیم کے ہاتھوں تنگ اساتذہ نے متعلقہ محکمے کو درخواست گزاری جس پر فوزیہ اعجاز وہاں جاپہنچیں اورمعاملات کو اپنی مرضی کے مطابق پرنسپل کے حق میں طے کروانے کی کوششوں کا آغاز کردیاجس پر اساتذہ نے سکول کے اندرپرامن احتجاج کیا۔
احتجاج کی کوریج کیلئے پہنچنے والے مقامی صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔
اساتذہ و جملہ سٹاف نے پرنسپل محمد ابراہیم و ڈی ای او سیکنڈری فوزیہ اعجاز کو معطل کرتے ہوئے ضلع بدرکرنے مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے