Home / پاکستان / رواں برس گرمیوں کی چھٹیاں کب ہونگی، محکمہ تعلیم نے بتا دیا

رواں برس گرمیوں کی چھٹیاں کب ہونگی، محکمہ تعلیم نے بتا دیا

ساہیوال نیوز: موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں رائج صدیوں پرانا تعلیمی کیلنڈر ہر سال متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس بھی موسم اور ماہ رمضان کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے 15 مئی سے 10 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
رواں برس ماہ رمضان کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی تا 31 جولائی کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ موسمی تبدیلی، ماہ رمضان اور بجلی کی کمی جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اس شیڈول پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے